کورونا کے وار جاری، دنیا میں اموات کی تعداد 6 لاکھ سے متجاوز
کیپشن:   file photo سورس:   
19 جولائی 2020 (14:43) 2020-07-19

نیویارک:عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 4 ہزار 917 اموات ہوچکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 25 ہزار865  ہو گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 33ہزار سے زائد ہوگئی   اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 877 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 20 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 78 ہزار 817اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 77 ہزارسے زائد ہے اور 26 ہزار 826 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں کورونا سے 7 لاکھ 65 ہزار 437 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 247 ہو گئی ۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار945 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 879 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار998ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 38 ہزار 913 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 38 ہزار 888 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 28 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 445 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار420 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 273 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دا لاکھ 71 ہزار606 ہوگئی ہے اور13ہزار979 متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں   86 لاکھ 42 ہزار 192 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ای پیپر