اقتصادیاں پابندیاں ختم ہوں تو تنازعہ حل ہو سکتا ہے : ایران
19 جولائی 2019 (23:16) 2019-07-19

واشنگٹن: ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر امریکا تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں سے مستقل طور پر دست بردار ہو جائے تو ایران اپنے جوہری پروگرام کے وسیع تر معائنے کو دائمی صورت میں قبول کر لے گا، تہران "اضافی پروٹوکول" پر فوری دستخط کر سکتا ہے جو اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ راستے فراہم کرے گا

ایرانی وزیر خارجہ نے پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں سے مستقل طور پر دست بردار ہو جائے تو ایران اپنے جوہری پروگرام کے وسیع تر معائنے (اضافی پروٹوکول)کو دائمی صورت میں قبول کر لے گا۔ تہران "اضافی پروٹوکول" پر فوری دستخط کر سکتا ہے جو اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ راستے فراہم کرے گا ۔اہم اس کے لیے پہلے واشنگٹن کو تہران پر عائد پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنا ہوں گی۔


ای پیپر