حسن سے جل کر دو لڑکیوں نے سہیلی کو قتل کر دیا
19 جولائی 2019 (22:04) 2019-07-19

ماسکو:روس میں دو کم سن لڑکیوں نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر محض خوبصورت ہونے کی وجہ سے قتل کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر آرخانگیلسک میں پیش آیا ہے، پولیس نے 17 سالہ وکٹوریہ ایورینا کی مسخ شدہ لاش ایک پرانی خستہ حال بلڈنگ سے برآمد کی۔مقامی پولیس نے قتل کے شبے میں مقتولہ کی دو قریبی دوستوں کو گرفتار کیا جنہوں نے بعدازاں اعتراف جرم کر لیا۔اس کیس سے جڑے انوسٹیگیٹر کو مقتولہ کی دونوں دوستوں لینا اور آرینا نے بتایا ہے کہ وکٹوریا اپنے آپ کو تمام لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت سمجھتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کی یہ حرکت انہیں بہت معیوب محسوس ہوتی تھی اور اس کا یہ رویہ انہیں بالکل پسند نہیں تھا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کی دونوں دوستوں نے بہانے سے اسے ایک بلڈنگ میں لے جا کر قتل کر ڈالا۔پولیس نے بتایا کہ اس کیس کے حوالے سے ان کا پہلا شک ایک لڑکے پر گیا تاہم تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے پر مقتولہ کی دونوں دوستوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔


ای پیپر