آئی سی سی کے قوانین میں بڑی تبدیلی
19 جولائی 2019 (21:15) 2019-07-19

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے کرکٹ قوانین میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔لندن میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہوا، جس میں پلیئنگ کنڈیشنزمیں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔

سالانہ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کی سفارش پرکسی کھلاڑی کے سرپرچوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کومتبادل کھلاڑی شامل کرنیکی اجازت دے دی گئی، کھلاڑی کی تبدیلی میچ ریفری کی اجازت سے مشروط ہوگی۔قانون میں ایک اوراہم تبدیلی بھی کی گئی ہے اوروہ یہ کہ سلواوورریٹ پراب کپتانوں کومعطل نہیں کیا جائیگا، سلوواوورریٹ پرکپتان اورکھلاڑیوں پریکساں جرمانہ ہوگا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں سلواوور ریٹ پرٹیم فی اوور2چیمپین شپ پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی،تبدیل شدہ پلیئنگ کنڈیشنزکا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔


ای پیپر