پی آئی اے کے خسارے میں 3 ارب کا اضافہ
19 جولائی 2019 (21:01) 2019-07-19

اسلام آباد:پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے خسارے میں مزید3 ارب روپے کا اضافہ سال2016میں خسارہ44.7ارب روپے کا تھا۔ پی آئی اے کی جانب سے مالیاتی رپورٹ برائے سال2017پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے مالیاتی رپورٹ سال2017جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ادارے کے خسارے میں مزید3 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ پی آئی اے رپورٹ 2017میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ریونیو میں 2 ارب روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے جبکہ ریونیو بڑھ کر 104 ارب روپے ہو گیاہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2017میں ایکسچینج خسارہ2.2ارب روپے رہا جبکہ ایندھن اخراجات میں 4 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا اور ایندھن کی مد میںاخراجات27 ارب سے بڑھ کر31 ارب روپے ہو گئے ہیں ۔


ای پیپر