امریکی صدر ٹرمپ وزیر اعظم عمران خان کا خود استقبال کرینگے :شاہ محمود قریشی
19 جولائی 2019 (20:48) 2019-07-19

واشنگٹن :وزیر خارجہ نے عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا امریکی صدر وائٹ ہاﺅس میں وزیر اعظم عمران خان کاخود استقبال کرینگے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہنا تھا امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان 2نشستیں ہونگی ،پہلی نشست اوول آفس میں اور دوسری کینٹ روم میں ہو گی ،وزیر اعظم عمران خان عام پرواز سے ہی امریکہ جائینگے ،تاجروں کا وفد بھی عمران خان نے ملاقات کریگا،ورلڈ بینک کے وفد کی امریکہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی ،واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کیساتھ بھی ایک نشست ہوگی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید بتا یا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ میں عسکری قیادت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گی ،وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔


ای پیپر