نیب کی کارروائی، شہباز شریف خاندان کے 150 بینک اکاﺅنٹس منجمد
19 جولائی 2019 (20:05) 2019-07-19

لاہور:قومی احتساب بےور و ( نےب ) لاہور نے مسلم لےگ (ن) کے صدر شہباز شریف خاندان کے 150 بینک اکاﺅنٹس کو منجمد کردئیے ۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس معاملے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے 150 بینک اکاﺅنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے،جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف بھی ٹی ٹی سامنے آ گئی ہے، نیب نے اس معاملے پر ان سے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کیا گیا تھا۔ نیب نے اس حوالے سے اہم ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ چودھری شوگر ملز میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کر کے لگایا گیا۔ فنانشنل مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے نیب کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔


ای پیپر