جاپان کے شہر ٹوکیومیں آتش گیر مادے سے حملہ ،ہر طرف لاشیں ہی لاشیں
19 جولائی 2019 (18:37) 2019-07-19

ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو کے معروف اینی میشن سٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملہ ،حملے کے نتیجے میں 33کے قریب افراد ہلاک ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق آتش گیر مادے سے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے ،41سالہ شنجی کو نامعلوم دماغی مسائل کا سامنا ہے ،پولیس کا کہناہے کہ ملزم کو جیسے ہی گرفتار کیا گیا اس نے اپنے کام کے چوری ہونے کے بارے میں بتایا،پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ملزم خود بری طرح سے زخمی ہے اورہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں سکون آور ادویات دینے کی وجہ سے پولیس ملزم سے مزید تفتیش کرنے سے قاصر ہے۔

واضح رہے جاپان پر پچھلے 20سالوں کے دوران 33افراد کو ہلاک کرنے کا بڑا واقعہ ہے ۔


ای پیپر