ہائی کورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی
19 جولائی 2019 (18:32) 2019-07-19

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چھاپے مارنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ نیب نے جب بھی بلایا پیش ہوا ہوں۔

سابق مشیر خزانہ اور رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ، مفتاح اسماعیل کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

سابق مشیر خزانہ نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ نیب کے وارنٹ گرفتاری غیر قانونی ہیں اور نیب حکام ہراساں کر رہے ہیں۔رہنما ن لیگ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ضمانت دے، نیب کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں،سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

مزید برآں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھاپے مارنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ نیب نے جب بھی بلایا پیش ہوا ہوں، مجھے گزشتہ روز تین بجے کے بعد نوٹس ملا تھا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص انسان کبھی پاکستان کو نہیں ملا۔


ای پیپر