ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے :وزیر اعظم
19 جولائی 2019 (17:29) 2019-07-19

میانوالی : وزیر اعظم عمران خان نے نمل انسٹیٹیوٹ میں ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیا رکھ دیا ،اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا نمل یونیورسٹی کیلئے جب میں نے سنگ بنیا د رکھا تو لوگ مجھے کہتے تھے دیہات میں یونیورسٹی نہیں بن سکتی ،آج نمل یونیورسٹی میں 22پی ایچ ڈیز آچکے ہیں ،نمل انسٹیٹیوٹ میں ہسپتال کا سنگ بنیا درکھتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا میانوالی سے تلہ گنگ تک کوئی معیاری ہسپتال نہیں ہے ،اب ہم ان علاقوں کو اٹھائیں گے جو پیچھے رہ گئے ہیں ۔

عمران خان نے احتساب کے عمل کی با ت کرتے ہوئے کہا لوگ پوچھ رہے ہیں احتساب کا کیا فائدہ ؟انہوں نے کہا چین کی ترقی کے پیچھے موجودہ صدر شی جن ینگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ،چین نے کرپشن کے خاتمے کیلئے 450وزیروں کو جیلوں میں ڈالا ،ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے ،عمران خان نے کہا جوآج تک ملک کا قرضہ اتنا بڑھ گیا ہے وہ پیسہ کہاں گیا ؟سوچنا چاہیے ملک کا قرضہ اتنا کیسے بڑھ گیا ،ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے.

عمران خان نے کہا قرضہ کا پیسہ جن کی جیبوں میں گیا ہے ان کا احتساب ہونے تک ملک آگے نہیں بڑھے گا ،اس ملک میں احتساب ہوگا اور سب کا احتساب ہو گا ۔


ای پیپر