فوٹو بشکریہ فیس بک

بڑے گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہونے کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہوں: آئمہ بیگ
19 جولائی 2019 (15:19) 2019-07-19

لاہور: نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ اگر مجھے اپنے والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی، والدہ کی نسبت میرے والد نے گائیکی میں مجھے بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ میں ایک بڑی گلوکارہ کے طور پر اپنا نام اور مقام بنانا چاہتی ہوں اور میرا سفر ابھی ادھورا ہے اور اس کی تکمیل کے لئے میں بھرپور محنت کر رہی ہوں۔ گلوکارہ نے کہا کہ میری توجہ صرف گلوکاری کی طرف مرکوز ہے اور شاید یہی میری پہلی ترجیح بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھرپور جذبے اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور مجھے قوی امید ہے کہ ایک دن میرا نام بھی بڑے گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہوگا۔


ای پیپر