فوٹو/ سوشل میڈیا

سزا یافتہ شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی
19 جولائی 2019 (14:53) 2019-07-19

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہو گا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ری ہیب مکمل ہونے پر شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بتایا کہ ری ہیب پروگرام کیلئے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی۔


ای پیپر