فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی
19 جولائی 2019 (12:24) 2019-07-19

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات، مردان ڈویژن میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رواں ہفتے لاہور میں داخل ہونے والا بارش کا سپیل کمزور پڑگیا۔ سورج آب و تاب سے چمکنے میں مصروف، شہر کا درجہ حرارت آج 35 ڈگری تک جانے کا امکان۔

کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، بوندا باندی کا بھی امکان، درجہ حرارت اس وقت 35 ڈگری رہے گا۔ بالائی اور مغربی سندھ میں کہیں کہیں بارش کے امکان ہیں۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب، کوئٹہ میں پارہ 40 سینٹی گریڈ کے آس پاس رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں آج بادل برسنے کی پیش گوئی۔


ای پیپر