فائل فوٹو

مریم نواز کیخلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی نیب درخواست مسترد
19 جولائی 2019 (11:24) 2019-07-19

اسلام آباد: احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی نیب درخواست مسترد کر دی۔

ڈیپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی، مریم نواز بھی روسٹرم پر آگئیں۔ آپ کو ایک سال کا عرصہ کیوں لگا عدالت کو یاد دلانے میں تھوڑی سی دیر کر دی، بس ایک سال، مریم نواز کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ۔ نیب پراسیکوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیر آید، درست آید۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جب احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تو انہوں نے سیاہ رنگ کا قمیض شلوار زیب تن کیا تھا جس کے دامن پر ان کے والد میاں نواز شریف کی تصویر چھپی ہوئی تھی ساتھ ہی مطالبہ درج تھا کہ بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو۔


ای پیپر