پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا
19 جولائی 2019 (00:14) 2019-07-19

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بطور ایک ذمہ دار ریاست کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی پاکستانی قوانین کے تحت دی جائیگی جس کیلئے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے قونصلر ریلیشنز سے متعلق آرٹیکل 36، پیراگراف 1 بی کے تحت حاصل حقوق سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔


ای پیپر