مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاوس منتقلی کرنے کا فیصلہ
19 جولائی 2018 (22:22) 2018-07-19

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاوس منتقلی کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کرنے کا فیصلہ، سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، سہالہ ریسٹ ہائوس میں ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز، طبی عملے کا انتظام کر لیا گیا۔ ڈاکٹرز اور نرسز کا ڈیوٹی روسٹر ایک ہفتے کیلئے تیار کیا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق 10 لیڈی ڈاکٹرز تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی کریں گی، 3 خاتون نرسز 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی کریں گی، سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس چوبیس گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاوس میں موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹرز، نرسز فراہمی کیلئے وزارت داخلہ و کیڈ نے ہسپتال سے رابطہ کیا تھا۔


ای پیپر