Source : Yahoo

جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پہلا پیغام سامنے آگیا
19 جولائی 2018 (20:29) 2018-07-19

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اوراسی میں ملک کی بقاء ہے ،میرے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

نواز شریف کا یہ پیغام مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا اور لیگی امیدواروں کے چیف پولنگ ایجنٹس کیلئے مرتب کردہ تحریری ہدایت نامے میں دیا گیا ہے جبکہ اس میںمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا پیغام بھی شامل ہے۔نواز شریف کے پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ،،پاناما میں میرا نام تک شامل نہیں تھالیکن میرے خلاف من گھڑت مقدمہ بنایا گیا۔

سب سے پہلے مجھے وازرت عظمیٰ ، پھر مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹایا گیا ،یہ ایسے اقدامات ہیں جن کی پاکستانی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اسی میں ملک کی بقا ءہے۔


ای پیپر