Source : Yahoo

ایک سال کے اندر تبدیلی نہ آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ، اسد عمر
19 جولائی 2018 (16:46) 2018-07-19

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسد عمر نے یوسی 45 جھنگی سیداں میں مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے اور عمران خان وزیراعظم بنتا ہے اور اس کے باوجود بھی اسلام آباد میں ایک سال کے اندر واضح تبدیلی نہیں آتی تو کم از کم میں تو سیاست سے کنارہ کش ہو جاونگا۔

عبداللہ ٹاون میں حاجی محمد حنیف خان کے زیر انتظام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ سب سے پہلا بڑا کام اسلام آباد کے لئے روزانہ10 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرونگا۔پختونوں کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہیں اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کرتی رہے گی۔اس موقع پرحاجی خیرالرحمان نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اسد عمر کا الیکشن میں تعاون کا وعدہ کیا۔


ای پیپر