Source : ISPR

سوشل میڈیا پر جاری دہشتگردی الرٹ کو پاک فوج نے پروپیگنڈا قرار دیدیا
19 جولائی 2018 (16:36) 2018-07-19

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کئے‘ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں‘ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اس طرح کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا۔ مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشنل ویب سائٹ پر تصدیق کی جاسکتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کئے۔ اس طرح کا پروپیگنڈہ خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں۔ تصدیق شدہ خبر کے لئے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔


ای پیپر