Source : Yahoo

نوازشریف سے گلے ملنے پراڈیالہ جیل کا ہیڈوارڈن تبدیل کر دیا گیا
19 جولائی 2018 (16:15) 2018-07-19

راولپنڈی:سابق وزیراعظم نوازشریف سے گلے ملنے پراڈیالہ جیل کے ہیڈوارڈن کو تبدیل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے اڈ یا لہ جیل میں ہیڈوارڈن نوازشریف کی بیرک پرتعینات تھا،ہیڈوارڈن کے نوازشریف سے گلے ملنے کی اطلا ع جیل حکام کو سکیورٹی کیمرے سے ہوئی.

سابق وزیراعظم نواز شر یف نے مسکرا ہٹ کے ساتھ گلے ملنے والے ہیڈوارڈن کو تھپکی بھی دی ، تا ہم ہید وارڈن کو گلے ملنا مہنگا پڑ گیا، مانیٹرنگ ٹیم کی اطلاع پرآئی جی جیل خانہ جات نے خودکیمرہ ریکارڈنگ دیکھی اورویڈیوسے تصدیق ہونے پرہیڈوارڈن سخت تنبیہہ کے بعدتبدیل کر دیا گیا۔تبد یل کیئے جا نے والے ہیڈ وارڈن کا نا م نہیں بتا یا گیا .

وا ضح ر ہے کہ جیل عملے کونوازشریف کی بیرک کی طرف جانے کی اجازت نہیں،صرف مخصوص عملے کونوازشریف کی بیرک تک رسائی کی اجازت ہے۔


ای پیپر