کراچی میں پولیس اہلکار کی پراسرار ہلاکت
19 جولائی 2018 (15:58) 2018-07-19

کراچی : کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار محمد امین کو گولی اس کی اپنی ہی رائفل سے لگی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سے رائفل گرنے سے فائر ہوا، محمد امین بریگیڈ تھانے میں تعینات تھا، واقعہ پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، محمد امین موٹر سائیکل پر دوسرے اہلکار کے ساتھ تھا۔

ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ واقعہ بظاہر اتفاقیہ گولی چلنے کامعاملہ نہیں کہاجاسکتا،جاں بحق اہلکارکوبالکل قریب سے گولی لگی،لگتاہے کسی نے سرپررکھ کرگولی چلائی۔


ای پیپر