دبئی میں سعودی شہری کی 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی
19 جولائی 2018 (13:00) 2018-07-19


دبئی : سعودی شہری محمد الھاجری کو متحدہ عرب امارات میں لاٹری میں نام آنے پر10لاکھ ڈالر مل گئے۔


تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی دبئی ڈیوٹی فری شاپ میں کی گئی۔ الھاجری نے 30مئی کو لاٹری کا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا۔ یہ اسکی زندگی کا پہلا انعام ہے۔


الھاجری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے یقین ہی نہیں ہو رہا کہ اس کی زندگی ایسے بدل جائیگی۔ اس نے زندگی میں پہلی بار کسی لاٹری میں حصہ لیا اور پہلی ہی بار اس کا یہ انعام نکل آیا ۔


ای پیپر