Gen Bilal Akbar new envoy to Saudi Arabia
19 جنوری 2021 (22:12) 2021-01-19

اسلام آباد:حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے اس سے قبل راجہ علی اعجاز دو سال تک وہاں بطور پاکستانی سفارتکار اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سفراء کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔


ای پیپر