Sheikh Rasheed Big Statement
19 جنوری 2021 (19:59) 2021-01-19

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اقتدار کا کھیل مولانا فضل الرحمن کے نصیب میں ہی نہیں،جب دینی طلباء نے گن اٹھائی تو مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی مشرف کے ساتھ تھے ،مولانا صاحب پچھلی دفعہ آپ سے ہاتھ ہوا اب بھی آپ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،یہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا ، مریم نواز براڈشیٹ پڑھیں آپ کا کیس بہت خراب ہے ، اپوزیشن ایکسپوز ہو گئی ہے،ریڈ الرٹ ہونے کے باجود اپوزیشن کو نہیں روکا،فری ہینڈ دینے کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اقتدار کا کھیل مولانا فضل الرحمن کے نصیب میں ہی نہیں،مدارس کی انتظامیہ اور علما کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے طلبا نہیں بھیجے،جب دینی طلباء نے گن اٹھائی تو مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی مشرف کے ساتھ تھے ، آج جو کچھ قوم نے اپوزیشن کے ساتھ کیا یہ اسی قابل تھے ،یہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز براڈشیٹ پڑھیں آپ کا کیس بہت خراب ہے ، آج کے اپوزیشن  کے شو کے بعد لانگ مارچ کے اعلان کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، یہ آپ کا آخری کارڈ ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ جو کچھ محمود اچکزئی نے فرمایا تو مولانا صاحب اللہ تعالیٰ آپ کے حال پر رحم کرے ،مولانا صاحب پچھلی دفعہ آپ سے ہاتھ ہوا اب بھی آپ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مال مکائو ،آپ نے جو بیچنا ہے بیچو ،آپ منڈی جائو،آج آپ کی طاقت کا عملی مظاہرہ ہوگیا، لانگ مارچ کااستقبال کریں گے ،ایک کنٹینر بھی روکا تو ایک روپے جرمانہ کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ احتجاج کر رہے ہیں اور بلاول عمر کوٹ میں جشن منا رہا ہے ،جس اسمبلی پر لعنت بھیج رہے تھے اس اسمبلی کی نشست کی جیت پر بلاول چارٹرڈ طیارے پر گئے،میرا جگر بلاول جشن بنا رہا ہے،بلاول چارٹرڈ فلائٹ پر گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ،پولیس،رینجرز،ایف سی اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو مبارک دیتا ہوں،ریڈ زون میں پی ڈی ایم کو اجازت دی گئی کہ جتنے لوگ لا سکتے ہیں لائیں۔3000افراد جلسے میں شریک ہوئے ،جلسے میں پنجاب اور کے پی کے سے لوگ آئے۔ہر گاڑی میں ایک یا دو لوگ بیٹھے تھے،جھنڈے،گاڑیاں اور لیڈر تھے لیکن کارکن نہیں تھے۔

اپوزیشن جلسے کرے یہ انکا حق ہے،کشمیر کا کیس سب سے زیادہ میں نے لڑا ہے،دنیا کی کوئی طاقت ختم نبوت کے خلاف بات نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایکسپوز ہو گئی ہے،ریڈ الرٹ ہونے کے باجود اپوزیشن کو نہیں روکا،فری ہینڈ دینے کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان بالکل غصے میں نہیں،میرا پیپلز پارٹی سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں چل رہا،پرویز مشرف نے این آر او دے کر غلطی کی،عمران خان این آر او دینے کی کبھی غلطی نہیں کرے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نے براڈ شیٹ کیس کے تمام پہلووں کو دیکھنے کے لئے کمیٹی بنا دی ہے،کمیٹی تمام پہلووں کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کرے گی،فارنفنڈنگ کیس کا فیصلہ ہو جانا چاہیے،تینوں پارٹیوں کی فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ ہو جانا چاہیے۔


ای پیپر