Rehman Malik big Statement about PTI
19 جنوری 2021 (18:40) 2021-01-19

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد کر دینا چاہیے تاکہ ملک میں انتشار پیدا نہ ہو ،اگر ملک میں ایسی صورت حال رہی تو شاید ملک میں جمہوریت بھی نہ رہے اس لیے جو ایشو ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔

رحمن ملک نے کہا پاکستان کے دشمن جن میں بھارت بھی ہے چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور کیا جائے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہم  الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں اگر الیکشن کمیشن جتنا  جلدفیصلہ کریں گا قوم اتنی ہی جلدی بہتری کی طرف جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی خلفشار جاری رہی تو جمہوریت کا مستقبل ٹھیک نہیں دیکھتا اور شاید جمہوریت ہی نہ رہے۔

 رحمان ملک نے کہا کہ تمام ثبوت دستاویزات الیکشن کمیشن کے سامنے موجود ہیں اور اب دیکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کیا فیصلہ کرتا ہے این آر او کی سیاست سے نکلنا ہوگا، این آر او کا کوئی وجود نہیں، اہم قومی معاملات پر ہمیں دوستی کرنی ہوگی اور آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گاقومی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں وہ دن دور نہیں جب سب پچھتائیں گے اس معاملے پر، کیونکہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو اور پاکستان ترقی کرے اس لئے تمام ایشو زحل کیا جائے اور ملک کو سیاسی انتشار سے بچایا جائے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد ازجلد سنائیں یہی عوام کی خواہش ہے۔


ای پیپر