PDM in Islamabad
19 جنوری 2021 (16:59) 2021-01-19

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم  نے  احتجاج کا باقاعدہ  آغاز کر دیا ،مولانا عبد الغفور حیدری  نے احتجاجی ریلی  سے خطاب کرتے ہوے کہا  آج الیکشن کمیشن کے باہر انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے، انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے،الیکشن کمیشن کا انصاف پر مبنی فیصلہ کیوں نہیں آرہا؟  انہوں نے کہا  ہم الیکشن کمیشن کوآئینہ دکھانے آئے  ہیں جس میں اپنا چہرہ دیکھیں۔

 انہوں نے کہا  عمران خان نے پاکستان دشمن قوتوں سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا پھر بھی الیکشن کمیشن خاموش رہا، الیکشن کمیشن کو یادداشت پیش   کر کے یہ مطالبہ کریں گے کہ وہ  فوری طور پر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ صادر کریں  اور اگر  انہوں نے   ایسا نہ کیا تو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر دھرنے اور مظاہرے کریں گے۔

 انہوں نے کہا نالائق اور نا اہل لوگوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ان کو الیکشن کمیشن بچانے کی کوشش نہ کرے،ملائیشیا نے پاکستان کا جہاز قبضہ میں لے لیا کل سلیکٹڈ وزیر اعظم، صدر کو ایئرپورٹ پر روکا جا سکتا ہے۔


ای پیپر