مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد  پہنچتے ہی دھماکہ دار اعلان کردیا 
19 جنوری 2021 (16:22) 2021-01-19

اسلام آباد:حکومت مخالف تحریک ( پی ڈی ایم) کے  سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے الیکشن کمیشن میں 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار، ہمارا احتجاج آئین کے مطابق ہے، حکومت کی طاقت معلوم ہیں، یہ ہمارا راستہ نہ کھولتے تو کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے۔

 اسلا م آباد میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان نے   کہا کہ   الیکشن کمیشن میں 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے اور حکومت درخواستیں دے کر فارن فنڈنگ کیس کو التوا دے رہی ہے   ،  پی ٹی آئی  اپنے آپ کو حکمران جماعت کہتی ہے لیکن  اس نے  خفیہ دستاویزات، بینک اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے بلکہ  چھپائے ہیں،  دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہم محتاط انداز میں گفتگو کررہے ہیں ، ہم بہت پرجوش بلکہ  ہمارے جوش و خروش میں اضافہ ہو ا  ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ا  میڈیا آج اپنا قومی فرض سرانجام دے رہا ہے ۔قیادت مظاہرے کی طرف تیاربیٹھی ہے ہمارا احتجاج آئین کے مطابق ہے، حکومت کی طاقت معلوم    ہے  یہ ہمارا راستہ نہ کھولتے تو کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے، پانچ فروری کو راولپنڈی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ کریں گے۔ ادھر ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی، پی ڈی ایم میں کوئی پھوٹ نہیں، حکومت کے خاتمے تک متحد رہیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے احتجاج کرنے دینا اچھی اور جمہوری بات ہے، مذاکرات کے دروازے حکومت نے بند کیے، ڈھائی سال حکومت اپوزیشن کا مذاق اڑاتی رہی۔میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ہم نیغیر جمہوری طرزعمل نہیں اپنایا، حکومت پر اتنا دباؤ بڑھے گا وہ خود بخود انتخابات کرائے گی، جب دباؤ بڑھتا ہے تو سب راستے کھل جاتے ہیں۔

مولا نا فضل ا لرحمن نے مزید کہا ہمیں  ان کی طاقت معلوم ہے ،یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمن نے بڑ اعلان کرتے ہوئے کہا راولپنڈی بھی جائیں گے ،5فروری کو کشمیر پر بڑا احتجاج ہوگا ۔


ای پیپر