pm imran khan,knows,bribe,truck driver,bani gala,police
19 جنوری 2021 (14:43) 2021-01-19

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان عوام کے چھوٹے چھوٹے معاملات پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں اور انہیں یہ تک معلوم ہوتا ہے کہ ان کے علاقے میں پولیس سٹیشن کا عملہ ایک ٹرک ڈرائیور سے رشوت لیتا ہے۔ جب اسلام آباد پولیس نے تفتیش کی تو وزیر اعظم کی بتائی ہوئی بات سچ ثابت ہو گئی اور ٹرک ڈرائیور کا سراغ لگا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایک میڈیا ہائوس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل نئے تعینات ہونے والے آئی جی پی قاضی جمیل الرحمن سے ملاقات کی تو اس ملاقات میں انہیں بتایا کہ بنی گالہ پولیس سٹیشن کے عملے نے ایک ٹرک ڈرائیور سے رشوت لی ہے۔ جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو اس ٹرک ڈرائیور کا سراغ لگا لیا گیا مگر جب اس سے پولیس اسٹیشن کے رشوت لینے والے عملے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بہانہ کیا کہ وہ رشوت لینے والے پولیس کے عملے کی شناخت نہیں کر سکتا۔

آئی جی پی قاضی جمیل الرحمن نے بنی گالہ تھانے کے سٹیشن ہائوس آفیسر کے علاوہ تمام عملے کو ہٹا دیا اور اس سلسلہ میں دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ان پولیس اہلکاروں کو ہٹایا گیا ہے ان میں کانسٹیبل ٗ ہیڈ کانسٹیبل ٗ تین سب انسپکٹر اور تین اسسٹنٹ انسپکٹرز شامل ہیں۔ 


ای پیپر