trump,jeo biden,swearing-in,ceremoney,us,army gaurds,barricades
19 جنوری 2021 (10:53) 2021-01-19

واشنگٹن : امریکہ کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن پر آرمی کا راج ٗ رکاوٹیں ٗ خاردارتاریں اور نیشنل گارڈز کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق کل رات ہو گی۔امریکی دارالحکومت کی سڑکیں سنسان ہیں۔بڑی تعداد میں نیشنل گارڈز واشنگٹن میں تعینات کر دئیے گئے ہیں۔تقریب کے موقع پر پورے امریکہ میںٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے حملے کے خطرات کے پیش نظر امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن اس وقت تاریخی فوجی گھیرے میں آچکا ہے ۔ پورے شہر سنسان ہے اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

جبکہ دوسری طرف امریکہ کی کئی ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے حامی مبینہ دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد ان کے مظاہرین کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی اس لئے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا ہے۔واشنگٹن کے علاوہ بھی کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات کئےجا چکے ہیں۔

قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر کا اس حوالے سے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کوئی انٹیلی جنس نہیں ہے اورنہ ہی کسی بڑے حملے کی اطلاعات ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے فوجی اہلکاروں کی سکریننگ معمول کی بات ہے۔ 


ای پیپر