Kaveh Moussavi,broadsheet,defrauded,nab,hired,shahzad akbar
19 جنوری 2021 (10:08) 2021-01-19

اسلام آباد : براڈ شیٹ کے سی ای او کیوے موسوی نے کہا ہے کہ نیب نے ان لوگوں سے فراڈ کر دیا جنہیں اس نے فراڈ کو ڈھونڈے کیلئے رکھا تھا۔ ہم نے چار سال پہلے ایک ارب ڈالر منتقل ہونے کا انکشاف کیا تھا ٗ لیکن حکومت پاکستان کی طرف سے کچھ نہیں کیا گیا۔سوال نیب سے ہونا چاہیے کہ جب کیوے موسوی نے  خبردار کیا تھا تو آپ نے کیا کیا ؟ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سی ای او کیوے موسوی نے کہا کہ حکومت پاکستان سے ایک شخص نے رابطہ کیا اور حصہ مانگا  ٗ اس نے مجھ سے ملاقات میں یہ سب مطالبات کئے۔میں اس کی بات سن کر دنگ رہ گیا اور میں نے کیفے کے ویٹر سے کہا کہ اس آدمی کی کافی کا بل یہ خود دے گا۔ 

کیوے موسوی نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بارے میں کہا کہ ہر حکومت میں بے وقوف لوگ ہوتے ہیں ۔ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ اس بے وقوف آدمی کو عہدے سے ہٹائیں۔میں نے انسداد بدعنوانی کی تاریخ میں کسی عدالت کو یہ کہتے نہیں سنا کہ حکومت نے ایک ایسی کمپنی سے پیسے چرانے کی کوشش کی جس کی خدمات خود اس نے پیسے نکلوانے کیلئے حاصل کی تھیں۔میری پاکستان کی نئی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر غور کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں افواج پاکستان پر کوئی الزام نہیں لگا رہا ٗ میں پاکستانی انٹیلی سروسز پر کوئی الزام نہیں لگا رہا۔میں یہاں آنے والے کسی عہدیدار پر بھی کوئی الزام نہیں لگا رہا۔ جس نے خود کو ملٹری سٹیبلشمنٹ کا حصہ ظاہر کیا۔ میرے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ جو شخص خود کو جنرل بتا رہا ہے ٗ جس کا نام ’’ملک‘‘ ہے۔وہ کون ہے ؟ میری اس سے پہلے یا بعد میں کبھی اس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔اس نے کہا کہ آپ بہت کمانے والے ہیں ٗ حقیقت یہ ہے کہ آپ کو پیسے کی سیٹلمنٹ کرنا ہو گی اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی حصہ ملنا چاہیے۔

کیوے موسوی نے کہا کہ مجھے یہ سن کر دھچکا لگا اور میں نے ان سے کہا کہ اپنی بات دوبارہ کریں ۔ اس نے جب دیکھا کہ مجھے دھچکا لگا ہے تو اس نے اپنی بات سفارتی انداز میں دوبارہ ترتیب دی۔ میرا فوری ردعمل تھا ’’ ویٹر ۔ یہ صاحب اپنی کافی کا بل خود دیں گے  اور میں اپنی کافی کا بل خود ادا کروں گا ‘‘۔


ای پیپر