pdm protest,election commission,Pakistan,Maryam nawaz,bilawal bhutto,red zone
19 جنوری 2021 (09:42) 2021-01-19

اسلام آباد : پی ڈی ایم کا آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان ٗوفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے ریڈ زون کو سیل کر دیا

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم نے آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔مظاہرہ سے پہلے تمام پی ڈی ایم کی قیادت کشمیر چوک پر اکٹھی ہو گی۔ یہاں سے وہ کنٹینر پر بیٹھ کر الیکشن کمیشن کی طرف اکٹھے جائیں گے۔یہاں پر پولیس اہلکار آنا شروع ہوگئے ہیںاور اس طرف صرف اسی ٹرانسپورٹ کو جانے دیا جا رہا ہے جو ملازمین ہیں یا ان کی وہاں رہائش ہے اور غیر متعلقہ لوگوں پر پولیس ناکے سے آگےنہیں جانے دیا جا رہا ۔ بیرونی راستہ جو نادرا آفس کی طرف سے جاتا ہے۔وہاں سے لوگ جا رہے ہیں لیکن وہاں بھی اب گاڑیوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا شروع ہو گئی ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت نے گیارہ بجے ریلیوں کا وقت دیا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے قرب و جوار سے مختلف ریلیاں کشمیر چوک کی طرف آئیں گی اور یہاں سے ہی قیادت کے ساتھ کنٹینر پر ریڈ زون کی طرف جائے گی۔ شاہراہ دستور پر الیکشن کمیشن کی بلڈنگ کے سامنے لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے ۔ پی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے سامنے رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا دی گئیں۔الیکشن کمیشن تک راستے کو مکمل سیل کر دیا گیا۔مظاہرین سری نگر ہائی وے کی طرف سے ریڈ زون میں داخل ہو سکیں گے۔دارالحکومت میں 18 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ۔


ای پیپر