فائل فوٹو

خطرناک ترین ممالک میں بھارت کا کونسا نمبر؟ تہلکہ خیز خبر آگئی
19 جنوری 2020 (16:29) 2020-01-19

نیو دہلی: دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے بھارت کو رہنے کیلئے بدترین خطرناک ملک قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری کردی، فہرست میں دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے، بھارت سکونت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل ہے۔

دی سپیکٹیٹرانڈیکس کے مطابق خطرناک ترین ممالک میں برازیل پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور نائیجیریا تیسرے، ارجنٹینا چوتھے، بھارت پانچویں، پیرو چھٹے، کینیا ساتویں، یوکرائن آٹھویں اور ترکی دسویں نمبرپر ہے۔ 20 ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا 12واں اور امریکہ کا 16واں نمبر ہے۔

دی سپیکٹیٹرانڈیکس نے انسانی حقوق اور عام آدمی کے استحصال کو انڈیکس کا حصہ بنایا ہے، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کو بھی انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے، شہریوں کے حقوق غصب کرنا، آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی انڈیکس میں شامل ہیں۔ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ کرکے بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے، بھارت کا متنازعہ شہریت قانون، ہندوتوا کی ترویج اور اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کا باعث ہے، دی سپیکٹیٹرانڈیکس میں انسانی اقدار کیخلاف معاشرتی برائیوں پر مبنی تمام نکات کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹ میں پاکستان کا 2020 میں سیاحت کیلئے پسندیدہ ترین ممالک میں پہلا نمبر ہے۔


ای پیپر