ماہرہ خان نامی خاتون سے کبھی نہیں ملا : فردوس جمال
19 جنوری 2020 (00:02) 2020-01-19

کراچی:پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ نہ میں نے کبھی کام کیا اور نہ کبھی بالمشافہ ملاقات ہوئی لہذا مجھ سے جب ان کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے کہا ماہرہ خان اسٹار ہیں لیکن وہ اداکارہ نہیں ہیں، ہاں ماڈل اچھی ہیں

ایک انٹرویو میں فردوس جمال نے کہا کہ  تکنیکی طور پر کوئی چیزوں کو نہیں دیکھتا تو جب میں تکنیکی طور پر بات کرتاہوں تو لوگوں کو برا لگ جاتا ہے۔ ماہرہ خان کی اداکاری کے بارے میں بھی میں نے تکنیکی طور پر بات کی تھی اور لوگوں کو برا لگ گیا۔ حالانکہ میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں ماہرہ خان نامی خاتون سے کبھی ملاہوں میں انہیں جانتا بھی نہیں ہوں بس اتنا معلوم ہے کہ وہ کراچی میں رہتی ہیں۔

فردوس جمال نے کہا ماہرہ خان کے ساتھ نہ میں نے کبھی کام کیا اور نہ کبھی بالمشافہ ملاقات ہوئی لہذا مجھ سے جب ان کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے کہا ماہرہ خان اسٹار ہیں لیکن وہ اداکارہ نہیں ہیں، ہاں ماڈل اچھی ہیں۔ ماڈلز ہمیشہ اپنی خوبصورتی کو لے کر فکرمند رہتی ہیں کیونکہ اچھا نظر آنا ان کے کام کا حصہ ہوتا ہے، ماڈلز پروڈکٹس کی نمائندگی کرتی ہیں اور وہ کوئی کردار ادا نہیں کرتیں ماڈلز سیلز مین اورسیلز وومن ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ فردوس جمال   نے اس سے قبل کہا تھا کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے چاہئیں اورماہرہ ماڈل تو ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اورنہ ہی ہیروئن نے میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا تھا۔


ای پیپر