سینیٹ الیکشن، زیر حراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری
سورس:   فائل فوٹو
19 فروری 2021 (23:14) 2021-02-19

اسلام آؓباد: الیکشن کمیشن نے جیلوں میں قید ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے حوالے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے۔ 

سینیٹ الیکشن کے لیے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں تاہم کچھ جماعتوں کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مختلف مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں جن کے ووٹ کا معاملہ مشکوک تھا تاہم صورتحال اب واضح ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے جیلوں میں قید ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے اور کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف، خورشید شاہ، خواجہ آصف، علی وزیر اور ایم پی اے حمزہ شہباز کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور چیئرمین نیب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زیر حراست قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کی 3 مارچ کو ایوان میں لایا جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شخص کا حق ہے اور کسی کو اس کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن غیر جانب دارانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کرانے کا پابند ہے۔

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر