پولیس لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچ گئی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (22:53) 2021-02-19

ڈسکہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس گوندل ہاؤس پہنچ گئی ہے جبکہ ن لیگ کے رہنما کو یہ اطلاع لائیو ٹی وی شو میں شرکت کے دوران دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں گوندل ہاؤس میں پولیس کی آمد کی اطلاع دی گئی۔ 

پروگرام کے میزبان نے لائیو پروگرام کے دوران ہی بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے 150 سے زائد پولیس اہلکار گوندل ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو گرفتار کرنے کا حکم ملا ہے۔ 


ای پیپر