ہانیہ عامر اور علی رحمان بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر، ’حلیمہ سلطان‘ بھی زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (21:34) 2021-02-19

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے ماہرہ خان کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان کو بھی ایونٹ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے جس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔ 

تفصیلات کے پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ماہرہ خان کے بعد معروف ماڈل ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان خان کو بھی ٹیم کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے، پشاور زلمی کے چئیر مین جاوید آفریدی نے ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کی زلمی فیملی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے  ہوئےخیر مقدم کیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پشاور زلمی کے ٹوئٹر ہینڈل سے معروف ترک ڈرامہ سیریز ’ارتغرل‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بیلجک کی بھی زلمی کٹ میں تصویر شیئر کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال وضاحت نہیں کی گئی کہ انہیں بھی ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ کسی اور کردار میں زلمی کی سپورٹ کرتی نظر آئیں گی۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو بھی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 


ای پیپر