’ننگی دھاندلی کی دھماکے دار ویڈیوز جلد آ رہی ہیں‘ مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (21:20) 2021-02-19

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’ننگی‘ دھاندلی کی دھماکے دار ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ننگی دھاندلی کی ویڈیوز کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔‘ 

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’دھماکے دار ویڈیوز آ رہی ہیں۔۔۔‘ 

واضح رہے کہ آج ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی دو، دو نشستوں پر پولنگ ہوئی جس دوران حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ناصرف دھاندلی کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں بلکہ مریم نواز شریف نے دھاندلی کی ایسی ویڈیوز جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ 


ای پیپر