شاہد آفریدی پاکستان میں نئی لانچ ہونے والی کس گاڑی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (21:02) 2021-02-19

لاہور: پاکستان میں X70 کے نام سے ایس یو وی ماڈل کی گاڑی لانچ کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پروٹون نے اس سے قبل اپنا کوئی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر نہیں کیا تھا تاہم اب انہوں نے شاہد آفریدی کا انتخاب کر لیا ہے جو اس سے قبل بھی کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے کام کر چکے ہیں کیونکہ ان کے کھیلنے کے مخصوص انداز اور ذاتی شخصیت کی وجہ  سے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ان کی باؤلنگ کا انداز تو مشہور ہے ہی مگر ان کی وجہ شہرت خاص بیٹنگ سٹائل ہے جس کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں انہیں بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ 

واضح رہے کہ پروٹون پاکستان نے گزشتہ سال دسمبر میں پروٹون X70 کے نام سے ایک ایس یو وی متعارف کرائی تھی جو کہ مدمقابل آٹو موبائل کمپنیوں ڈی ایف ایس کے 580، کیا سپورٹیج، ہونڈائی ٹسکان اور نئی آنے والی مورس گیراج کی ایچ ایس کے مقابلے پر لائی گئی تھی تاہم اب پروٹون پاکستان کی جانب سے نئی کار ساگا لانچ کی جا رہی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہےکہ یہ گاڑی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔


ای پیپر