آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
سورس:   فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر
19 فروری 2021 (20:45) 2021-02-19

راولپنڈی : امریکی سنٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل کینتھ مکنزی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے امریکی سینٹ کام کے نئےآنے والے کمانڈرنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان میں اہم پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ 

اس سے قبل آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے اہم ملاقات کی ہے، افغان امن عمل سے متعلق خطے میں ہونے والی تبدیلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں اطراف سے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضمیر کابلوف نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مختلف جہتوں میں مزید بہتر ہوں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔


ای پیپر