’عوام نے شیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اب اس فیصلے کی حفاظت باقی ہے‘ مریم نواز شریف کا نیا بیان سامنے آ گیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (20:08) 2021-02-19

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوام نے شیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا’ یہ ووٹ چور حکومت آپ کا ووٹ چوری کرنے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی جیت ان کیلئے موت سے بدتر ہے۔ ان چوروں کو آپ نے ہر حال میں روکنا ہے اور ان پر کڑی نظر رکھنی ہے۔ عوام نے الحمد اللہ شیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور اب اس فیصلے کی حفاظت باقی ہے۔‘ 

واضح رہے کہ آج  قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دوحلقوں پرضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو اب تک ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ 

 ضمنی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 75سیالکوٹ، این اے 45کرم اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں پولنگ ہوئی۔ بعض پولنگ اسٹیشن پر عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار رہی،کہیں کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل نظرآیا توکہیں اسے نظراندازکیاگیا، بزرگ ووٹرزبھی پولنگ سٹیشن پہنچے اور پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے  


ای پیپر