مہنگی بجلی، گیس اور گردشی قرضوں کی ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ہے: عمر ایوب
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (19:56) 2021-02-19

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے منہگی بجلی، گیس اور گردشی قرضہ سب کا ذمہ دار ( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کا وہ حال کیا جو دشمن کی فوج بھی نہیں کرتی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کا نہیں ڈھائی سال کا احوال بتائیں، قرض تو سب لیتے تھے لیکن اس حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا۔


ای پیپر