سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ کامیاب ہوں گے، شبلی فراز کا دعویٰ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (19:19) 2021-02-19

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اوردیگر صوبوں سے بھی پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے، الیکشن سے قبل ہونے والی خرید و فروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے اور ہم نے ملک سے پیسے کی سیاست ختم کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہے، پیسے کی سیاست ختم ہونے تک اہل لوگ سامنے نہیں آئیں گے جبکہ ضمنی الیکشن کے نتائج کھلے دل سے قبول کریں گے۔


ای پیپر