سیکیورٹی کی تحریری گارنٹی نہ ملی تو ٹی 20 ورلڈکپ یو اے ای منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے، احسان مانی کا دوٹوک اعلان
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (19:13) 2021-02-19

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسانی مانی نے کہا ہے کہ اگر مارچ کے آخر تک قومی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھارت کی طرف سے تحریری  گارنٹی نہ ملی تو ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ متحدہ عرب امارات (یواےای )میں کرانےکامطالبہ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو  پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزوں اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھارت سےتحریری گارنٹی لے کر دینے کا کہا ہے مگر بھارت نےویزوں اورسیکیورٹی کی یقین دہانی اب تک نہیں کروائی ہے اور اگر مارچ کے آخر تک ہمیں گارنٹی نہ ملی تو ہم ٹی 20 ورلڈکپ یو اے ای منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ 

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی  افریقہ نےپاکستان کادورہ کیا اور اب پاکستانی ٹیم جنوبی  افریقہ جائےگی، پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کاترانہ سب کی مشاورت سے بنا اور ان لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جنہیں یہ پسند نہیں آیا، وسیم خان بڑےاہم کام کررہےہیں چاہتاہوں ایک نہیں تین سال کی توسیع ملے،ستمبرمیں میری مدت مکمل ہورہی ہےکام جاری رکھنے کا کہا گیا تو دیکھوں گا۔


ای پیپر