سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کمی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (19:04) 2021-02-19

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 250 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ نو ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  ایک لاکھ نو ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔  10گرام سونے کی قیمت میں بھی 214 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 264 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 13  ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 1772 ڈالر کا ہو گیا ہے۔  


ای پیپر