شہریوں کی ہلاکت لیگی امیدوار کے گارڈز کی فائرنگ سے ہوئی، فردوس عاشق اعوان
سورس:   فائل فوٹو
19 فروری 2021 (19:01) 2021-02-19

ڈسکہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کےباہرکارکنوں کو ہراساں کیاگیا۔ن لیگ والوں کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئےنہوں نے کہا کہ ن لیگ کےامیدوارکے گارڈنے فائرنگ کی اوربھاگ گئے۔شاہی خاندان کی فوج نےڈسکہ میں انتخابی حلقوں کویرغمال بنائے رکھا اور ن لیگ والوں نے آج غنڈا گردی کی حد کر دی ہے۔ ایسا لگا آج الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند تھیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کے ہاتھوں الیکشن کے عملے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوئی۔ جن لوگوں کو قانون نے طاقت دی تھی وہ ن لیگ کو فائدہ پہنچانے میں مصروف رہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ والوں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے کیونکہ ن لیگ کے امیدوار کے گارڈ نے فائرنگ کی اور بھاگ گئے۔ خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے ڈی ایم او لایا گیا جبکہ غیر قانونی کام کرنے والے افسران پر ہماری نظر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پولنگ عملے کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ پولنگ سٹیشن کے باہر کارکنوں کو ہراساں کیا گیا۔


ای پیپر