’میں بھی ڈپریشن کا شکار ہو گیا تھا‘ ویرات کوہلی کا ناقابل یقین انکشاف
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
19 فروری 2021 (18:19) 2021-02-19

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ میری زندگی میں ایسا وقت بھی آیا جب خود کو دنیا کا تنہا ترین انسان سمجھتا تھا اور میرے خیال سے ہر بلے باز کو اپنے کیرئیر میں ایسے دور سے گزرنا پڑتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کھلاڑی مارکس نکولس کے پوڈ کاسٹ ’ناٹ جسٹ کرکٹ‘کے دوران جب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا آپ بھی کبھی ڈپریشن کا شکار ہوئے یا مشکل وقت سے گزرے ہیں؟‘ تو انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں دورہ انگلینڈ میں سیریز کے دوران جب میں رنز نہیں بنا پا رہا تھا تو خود کو دنیا کا تنہاترین انسان سمجھتا تھا۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ دن کا آغاز ہوتے ہی جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ آج سکور کرنے کے قابل نہیں ہوں گے یا آپ کا بلا رنز نہیں اگلے گا تو کچھ بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن میرے خیال میں ہر بلے باز اپنے کیرئیر میں کسی نہ کسی وقت اس دور سے گزرتا ہے جب کچھ بھی ان کے کنٹرول میں نہیں ہوتا۔


ای پیپر