Summary of increasing prices at Utility Stores items rejected
19 فروری 2021 (15:32) 2021-02-19

اسلام آباد: وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے کی سمری مسترد۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے کی منظوری ، گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کرنے کی اجازت۔ وزیراعظم ریلیف پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 4 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ۔

ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 7 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دی ، وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی ، آٹا ، دالیں اور چاول پر سبسڈی ماہ رمضان تک جاری رکھنے کی ہدایت۔

اجلاس میں احساس پروگرام کی سپورٹ کی سمری بھی پیش کی گئی جبکہ نیکوپ منصوبہ کیلئے حکومتی ساورن گارنٹی کی سمری منظور ، نیلم جہلم سرچارج کی ریووکیشن کی سمری بھی منظور ، ایس سی او کیلئے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دیدی گئی۔

اجلاس میں موبائل فون سیلولر کمپنیز کے ٹیکسز کم کرنے کی تجویز ایف بی آر سے مشروط کر دی ، ایف بی آر اجازت دے تو ٹیکس کم کر دیئے جائیں گے۔


ای پیپر