pdm,dharna,long term,maryam nawaz,bilawal bhutto,d chowk,fiazabad
19 فروری 2021 (15:30) 2021-02-19

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں غیر معینہ مدت تک دھرنا دیا جائیگا۔ سٹیرنگ کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے لانگ مارچ کو حکومت کی طرف سے جہاں پر روکا گیا اسی مقام پر دھرنا دیدیا جائیگا اور یہ دھرنا غیر معینہ مدت تک دیا  جائیگا اوراس وقت تک جب تک مطالبات پورے نہیں کئے  جاتے۔ 

پارٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی اندرونی کہانی کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک پی ڈی ایم کی قیادت کی طرف سے یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اسے لانگ مارچ کا نام دینا ہے یا دھرنے کا لیکن یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ یہ پوری طاقت کو استعمال کرتے ہوئے کیا جائیگا ۔ یہ بھی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ لانگ مارچ کی منزل فیض آباد ہو گی یا ڈی چوک اور اس حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کی پلاننگ کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

لانگ مارچ میں شریک پی ڈی ایم کی تمام اتحادی جماعتوں میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ ہر پارٹی اپنے کارکنوں کے قیام و طعام کا خرچہ خود اٹھائے گی  اور اس سلسلہ میں تمام پارٹی نے اپنی پارٹی کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں مزید کام کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔


ای پیپر