na 75,polling,suspended,firing,sialkot,daska,nosheen iftikhar
19 فروری 2021 (11:23) 2021-02-19

ڈسکہ : سیالکوٹ حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ کے پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ روک دی گئی ۔فائرنگ کے بعد عوام میں بھگڈر مچ گئی ٗ پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب 

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے د وران سے ووٹنگ کے دوران سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ میں اس وقت پولنگ روک  دی گئی جب وہاں پر ایک شخص نے فائرنگ شروع کر  دی جس کے بعد عوام میں بھگڈر مچ گئی ۔  دو گھنٹےسے پولنگ سٹیشن پر پولنگ بند رکھی گئی ہے۔گورنمنٹ ایلمنٹری ہائی سکول ڈسکہ کلاں میں واقعہ ہے۔ پریزائیڈنگ آفیسر کے مطابق عالمی وبا کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے پولنگ بند کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد ایک شخص نے یہاں پر فائرنگ کی جس پر عوام میں بھگڈر مچ گئی اور اس کے بعد پھر پولنگ دو گھنٹے کیلئے روک دی گئی۔

پولنگ سیشن پر فائرنگ کے دوران پولیس اور رینجرز کی مزید نفری پولنگ سٹیشن پہنچ چکی ہے۔گیٹ بند کر  دیا گیا ہے۔پولنگ بند ہونے کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے جو اپنا حق رائے  دہی استعمال کرنے کیلئے انتظار کر رہے ہیں۔عوام کی طرف سے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے ایک موقع پر الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر پولنگ کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔گرد و نواح کے جو پولنگ سٹیشن ہیں وہاں پر بھی انتظامیہ کی طرف سے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ 


ای پیپر