Second wave, pandemic, Pakistan, patients, NCOC, Primary, secondary, health care
19 فروری 2021 (11:05) 2021-02-19

اسلام آباد: ملک میں عالمی وبا کی دوسری لہر جاری ، مزید چالیس شہری موذی وبا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 527 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 245 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 506 مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں وبا کے 5 لاکھ 31 ہزار 840 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں عالمی وبا کے 526 نئے کیسز رپورٹ ، تعداد 166,242 ہو گئی۔ لاہور میں 313 ، حافظ آباد 4 ، ننکانہ صاحب 3 ، خوشاب 2 ، قصور 2 ، لودھراں 3 ، راولپنڈی 15 اور گوجرانوالہ میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیالکوٹ 5 ، نارووال 5 ، منڈی بہاءالدین 14 ، گجرات 12 ، ملتان 5 ، فیصل آباد 63 ، چنیوٹ 2 ، وہاڑی 2 اور رحیم یار خان میں 6 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 19 ، جھنگ 5 ، بھکر 1 ، ٹوبہ 5 ، بہاولپور 1 ، لیہ 5 ، ڈیرہ غازی خان 5 ، ساہیوال 2 ، پاکپتن 3 ، شیخوپورہ 11 اور اوکاڑہ میں 1 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے مزید 28 ہلاکتیں ، اموات کی کل تعداد 5,166 ہوچکی ہے ۔ اب تک 3,159,401 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 153,924 ہو چکی ہے۔


ای پیپر